کوئٹہ: بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے تر جما ن نے کہا ہے کہ فورسز کی ہیلی کاپٹروں نے بالگتر،کیل کور کے علاقے سری کونرتوک میں عام آبادی پر شیلنگ کی جس سے مزار بلوچ اورمہراب کے گا ؤں میں شیلنگ کر کے جس میں واشدہ اور ما جد جان بحق ہو ئے جبکہ زینب ،زبیدہ ،زرینہ اور گمو آپر یشن سے زخمی ہو ئے اورشیلنگ سے ما ل مویشی کوبھی نقصان ہوا واضح رہے کہ کچھ دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خاص کر مشکے آواران،پنجگور اور نیو کا ہا ں فورسز کی سول آبادیوں پر کا روائی میں اضافہ ہوا ہے،اور اس طر ح کے عمل انسانی جانوں کا نقصا ن روز کا معمو ل بن چکا ہے ،تر جما ن نے کہا کہ فورسز نے بڑی تعداد میں تمپ میں بانک کریمہ بلوچ کے گھر کو گھیرے میں لے کر خواتین سے بد تمیزی کی اورچا در د یو الی کی پا ما لی بھی کی جس کی بلو چ ہیومن رائٹس آرگنا ئز یشن بھر پور مذمت کر تی ہے ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ،ایشین ہیومن رائٹس کمیشن سمیت تمام انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے اپیل کر تے کہ ان تما م کا روئیوں نوٹس لیں تا کہ مزید انسا نی جا نو ں کا نقصا ن ہو نے سے بچا جا سکے۔