اسلام آباد: ججز نظربندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا ہے کہ اگر اگلی پیشی پر پرویز مشرف نہ آئے تو ان کے ضامنوں کو پکڑیں گے۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جب کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو سابق صدر کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کمر کے شدید درد کے باعث سفر نہیں کرسکتے جس کے باعث وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پرعدالت نے پرویزمشرف کو آج کی عدالت میں حاضری سے استثنی دے دیا۔
اس موقع پر عدالت نےکہاکہ اگر پرویزمشرف اگلی سماعت پر عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے توسابق صدرکی ضمانت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔