کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ریاستی فورسز کی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کے ساتھ بڑی تعداد میں زمینی فورسز کے نقل و حرکت جاری آپریشن میں تیزی کا پیش خیمہ ہے ریاست ایران و چین کے تعاون سے بلوچ سرزمین پر جاری آپریشن کو وسعت دے کر عالمی سامراجیت کو قائم و دائم رکھنا چاہتا ہے بالگتر کیل کورکونر توک مزار ہلک میں فورسز کی بمباری سے خواتین وبچے شہید و زخمی ہوئے ایک سالہ ماجد عمر ،ایک سالہ وشی عمر شہید جبکہ ستر سالہ زینب عمر ،دوسالہ کمال عمر سمیت دو معصوم بچے زخمی ہوئے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مکران میں وسیع پیمانے پر فورسز کی جانب سے فضائی و زمینی نقل و حرکت عروج پر ہے جو بلوچ نسل کشی میں تیزی کا باعث بن رہی ہے بی این ایم ایک بار پھر اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کر اس عمل کی تحقیق کرے ہوشاپ و گوارگو کے گرد نواح میں ریاستی پشت پناہی میں چندچور و ڈکیت پارٹی کے نام پر ٹرانسپورٹرز و دیگر مکاتب فکر سے بھتہ وصول کر رہے ہیں اس کی مذمت کے ساتھ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کا مکمل بائیکاٹ کریں، جو ریاستی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کی پشت پناہی میں بلوچ قومی جہد کو بدنام کر نے کے درپے ہیں مرکزی ترجمان نے کہا کہ پنجگور میں ریاستی فورسز اور اداروں کی پشت پناہی میں فرضی نام سے شائع کردہ الفرقان نامی تنظیم کا پمفلٹ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں پر پابندی طالبانائزیشن کو فروغ دینے کی کوشش ہے ،دنیا کے تمام انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ کے سامنے تمام عالمی قوانین کی پامالی کے باوجود ان اداروں کی خاموشی آج بلوچ قوم کے ساتھ تمام مہذب اقوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔