|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2014

راولپنڈی: احتساب عدالت نے سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدرآصف  زرداری کے خلاف کرپشن ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل میں کہا کہ کرپشن ریفرنسز میں آصف  زرداری مرکزی نہیں شریک ملزم ہیں،ان مقدمات میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں، آصف زرداری کے خلاف کیسز میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید اور جرمانہ ہے جبکہ وہ پہلے 8 برس کی قید کاٹ چکے ہیں اور ان کے خلاف کرپشن کے شواہد بھی ناکافی ہیں۔ فاروق ایچ نائک نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں کوئی ثبوت یا گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا اور ریفرنس 14 برس سے التوا کا شکار ہے اس لئے عدالت سے  استدعا کی کہ ان کے مؤکل کو باعزت بری کیا جائے،کیس کی مزید سماعت 20 مئی کو ہوگی۔