|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2014

لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے دفاعی ایشلے کول نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیر باد کہہ دیاانہوں نے یہ اعلان انگلش ٹیم کے ورلڈ کپ کیلئے اسکوارڈ کے اعلان سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کی خبر سماجی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ ایشلے کول کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو اب نوجوان کھلاڑیوں پر ترجیح دینا چاہئے۔ اس لیے عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے انٹرنیشنل فٹبال کے کیرئیر کا اختتام کررہا ہوں ایشلے کول نے 107میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ اس ریٹائر منٹ کے بعد خبررساں اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے آرسنل کے منیجر آسن وینگر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ایشلے کول کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ سے قبل ہی کردیا اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا انگلینڈ کیلئے آنے والے عالمی کپ میں فائدہ مند بھی ہوسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ایشلے کول کی جگہ انگلینڈ کی اسکواڈ میں 18سالہ لوکشا کو شامل کیا گیا ہے ۔