|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2014

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک) جاپان کے کوچ البروٹو زچ ہیروئینی نے جون میں برازیل میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے 23 رکنی جاپانیٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے شانجی کاگوا اور اے سی میلان کے کائے سوکے اونڈا ٹیم میں شامل ہے ۔ جاپانی اسکواڈ میں بارہ ایسے کھلاڑی ہیں جو یورپین لیگز میں بڑی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جاپان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی: گول کیپر:کوائشاما،نشی کوا اور گونڈا ۔دفاعی کھلاڑی:مساکو انیوا، یساکی کانو، ناگاٹومو، ماساٹو، یوچیڈا، مایا یوشوڈا، اروکی سائیکی، گوٹوکو سائیکی۔مڈفیلڈر: یاسوٹو انڈو، مکاٹو حسیبی، اوما،یماکوچی، سٹرائکر:کائے سوکے اونڈا، اوشوٹو اوکوبو، شانجی اوساکی،شانجی کاگوا، اوشیری کاکیٹنی، منابو ساٹو، یحییٰ اوساکو شامل ہیں۔ جاپنی کوچ کا کہنا تھا ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بعض فیصلے انتہائی مشکل تھے لیکن انھیں امید کہ جاپانی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور اپنے ہم وطنوں کو مایوس نہیں کرے گی۔