|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2014

ری او ڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک) برازیل نے فٹبال عالمی کپ کے موقع پر بین الاقوامی سطح پر نئی سیاحتی مہم کا آغاز کردیا جس کا مقصد اس ایونٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ملک میں لانا ہے۔وزیر سیاحت ونیسیش لاگیس نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا ملک مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہے، ورلڈ کپ کے موقع پر مبینہ احتجاجی مظاہرے اس کی روانی اور فعالیت پر کوئی اثر نہیں ڈال سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے وہ جون سے شروع ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں اور 2016 ء کے گرمائی اولمپکس کے دوران زیادہ سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ان مقامات پر آنے کی ترغیب دینا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2013 ء کے گرمائی اولمپکس میں 6 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی تھی چنانچہ آنے والے مقابلوں میں 1 ارب سے زائد سیاح ملک میں لانے کا منصوبہ ہے۔