|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2014

برلن(اسپورٹس ڈیسک) جرمن اسٹرائیکرمرلاس کلوزے اپنی آخری ورلڈ کپ میں برازیلین رونالڈو کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پر عزم ہیں تفصیلات کے مطابق 35سالہ کلوزے جرمنی کیلئے اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں کلوزے نے اب تک عالمی کپ میں 19میچز میں 14گول کرچکے ہیں جو صرف برازیلین رونالڈو سے دوگول پیچھے ہیں۔ کلوزے کا کہنا تھا کہ وہ اس ورلڈ کپ میں جرمنی کیلئے اہم کردار کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلانے میں مدد کرینگے اور انہوں نے کہا کہ میری کوشش رہے گی کہ میں ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ گول کرکے عالمی کپ کا ان ٹائم ٹاپ اسکورر بن جاؤں ۔ ہماری ٹیم کافی مضبوط ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئر بھی جرمن ٹیم کا حصہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں۔ واضح رہے کلوزے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر جرمنی کیلئے 131میچز میں 68گول اسکور کیے۔ 9جون 1978میں پیدا ہونے والے اپنا پہلا ورلڈ کپ 2002میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے پانچ گول کیے اور اس میگا ایونٹ کے ٹاپ ریوالڈو کے برابر رہے ۔ جرمنی میں ہونے والے 2006میں ہونے والے میگاایونٹ میں جرمن سٹرائیکر کو عالمی کپ کا ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ سے بھی نواز ا گیا تھا واضح رہے کلوزے اس وقت اٹیلین کلب کلاسیو کیلئے کھیلتے ہیں۔