|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2014

ریو ڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کا میلہ جون میں سجنے والا ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے برازیلین ہوٹل کے مالکان نے انکشاف کیا ہے کہ میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے 32 ٹیموں نے پرتعیش مطالبات کئے ہیں۔ برازیل میں میگاایونٹ کے شروع ہونے میں29دن باقی ہیں۔اس ایونٹ سے قبل ہی سے 32 ٹیموں کے ارکان برازیل پہنچ رہے ہیں اور ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ان کے سٹاف نے اپنی اسکواڈ کیلئے خاص صابن سے لیکر درآمد شدہ کیلے دستیاب کی فرمائش کردی ہے۔ الجیریا کی ٹیم نے ہوٹل میں قرآن پاک رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ یوروگوائے نے کہا کہ پرسکون ماحول کو یقینی بنانے کیلئے سائلنٹ ائیر کنڈیشن فراہم کی جائے۔ ایکوڈور نے روزانہ مقامی کیلے کے ورائٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں رویو میں رائل ٹولپ ہوٹل کے مینجر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ویڈیو گیمز کھیلنے لئے ایک خاص کمرہ بنانے کا کہا ہے اس کے علاوہ ان کیلئے ایک جیمخانہ اور سوئمنگ پول بھی بنایا جائیجہاں وہ روزانہ کئی گھنٹے ورزش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 64 کمرے محفوظ ہوچکے ہیں۔ جس میں خاص قسم کے نئے فرنیچر،لکڑیوں کے فرش، زنگ آلود بلکونیز اورائیر کنڈینشنگ سے مزین کمرے تیارکئے گئے ہیں۔ ان تمام تیاریوں میں اب تک 2ملین لاکھ پاونڈ خرچ ہوچکے ہیں۔