|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2014

میڈرڈ(اسپورٹس ڈیسک) میگاایونٹ فٹبال کے عالمی چیمپئن اسپین کی تیس رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے میڈرڈ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپین کے کوچ ڈیل بوسکے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن کی طرح میدان میں اترے گی۔ اور حریف کھلاڑی سخت ٹائم دیگی۔ اسپین کی ٹیم میں پریمئر لیگ میں ستارہ گردش کھلاڑی فرنینڈو ٹوریز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اسپینش ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ گول کیپر: کاسیلس ، پیپے رینا، ڈیوڈ ڈیگے ۔ دفاعی کھلاڑیوں میں:پلک ایکیوٹا، جیراڈ پیکے، سیرجیو راموس، جوڈی البا، مورنو،جاوی مارٹیننس، جیفرین ٹوریز، ڈینی کاراوال۔ مڈ فیلڈر میں: سرگیوئے بوسکیٹس، جاوی الونسو، کوکے، اینڈرے، ژاوی ارنانڈیز، ٹیاگو پیدرو، نیواس، ڈیوس سلوا، فائر بیگاس ،جیوان ماٹا، سنٹیکو کارزولا، ایندریاس اینیستا۔ فارورڈز میں:ڈیاگو کوسٹا، فرنینڈو ٹوریز ، ڈیوڈ ویلا ، نیرگیڈواور فرنینڈو لورینٹوٹیم کا حصہ ہونگے واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل تین رکنی اس اسکواڈ سے سات کھلاڑیوں کو باہر کردیا جائے گا۔جس کے بعد تین رکنی ٹیم کا اعلان دو جون کیا جائے گا۔اسپین 2010میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ جیتا تھا۔جس میں فائنل میں انہوں نے ہالینڈ کو ہرایا تھا۔ٹوٹہنام میں کھیلنے والے سلواڈو اسپین کے تین رکنی اسکوارڈ کے حصہ نہ بن سکے ۔