|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2014

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، اس موقع پر وزیر اعظم کی زیر صدارت شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا جس میں نواز شریف کو شہر میں امن وامان کی صورتحال، کراچی آپریشن میں پیش رفت اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی کراچی کا دورہ کریں گے جبکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، کور کمانڈر کراچی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اقبال محمود اور ڈی جی آئی بی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔