|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2014

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابھی تک کسی نے بھی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
قلعہ سیف اللہ میں پاک، افغان فروسز میں فائرنگ کا تبادلہ
اسی دوران آج جمعرات کی صبح بلوچستان کی ضلع قلعہ سیف اللہ کے سرحدی علاقے لوئی بند میں پاکستان اور افغان سیکیورٹی اہکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم، ابھی تک اس واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ڈان نیوز ٹی وی رپورٹس کے مطابق پاکستانی اور افغان فورسیز کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔