پیرس (اسپورٹس ڈیسک) فرانس نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی 23رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ نوجوانوں پر مشتمل اسکوارڈ میں سمیر ناصری اور بارسلونا کے ایرک ابیڈان کوچ ڈیلیئر بسکیم کے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام فرانس کے کوچ نے پیرس میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا جس میں 41میچز کھیلنے والے سمیر ناصری اور 67میچز اپنے ملک میں ایرک ابیڈال اسکوارڈ میں جگہ نہ ملی ۔ اعلان کردہ ٹیم میں 25سالہ نوجوان کھلاڑی اسپینش کلب ریال سوسیڈان کیلئے کھیلنے والے گیرس مین کو بھی شامل کیا جبکہ نئے یوبا کھلاڑی پوکبا بھی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کریم بنزیمہ ،جیروڈ ، یوگن کبائے، موسیٰ سسیکو ، محمدو ساکو ، گول کیپر یوگو لوریز، آرسنل کے کوشیلی، مانچسٹر یونائیٹڈ کے پیٹرک ایورا اور ثنیہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ کولمبین ٹیم کی30رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ انجری سے دوچار معروف سٹرائیکر فلکاؤ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ارجنٹینا کے تین رکنی دستے کا اعلان جس میں شائقین کے احتجاج کے باوجود تیوئس کو اسکوارڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ارجنٹینی کوچ سبیلا کے سکوارڈ میں لائنل میسی سمیت ڈی ماریا ، ایگویرو، ایگوائن ، لیویزی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ دو انگلش پریمئر لیگ کھلاڑیوں پر مبنی ایرانی ٹیم کا اعلان اسکوارڈ میں فلہم کے ڈیجاگا اور چیلٹن اتھلیٹک کے سٹرائیکر رضا ایرانی ٹیم کے اہم رکن ہونگے۔ اٹیلیان ٹیم کا اعلان کردیا گیا تیس رکنی اسکوارڈ میں ڈی روسی 31سالہ کاسانو ، ایندرے پینو، بیفون اور ماریو بالو ٹیلی جیسے سینئر کھلاڑی اٹیلیان اسکوارڈ کا حصہ ہیں۔ وین پرسی کی قیادت میں ہالینڈ کی تیس رکنی ٹیم کا اعلان انفوم ویسلے شنیڈر ٹیم میں شامل تجربہ کار گول کیپر ماٹن اسٹکلنگ برگ ، اٹینگا اور میتھی جینسن کوچ وین گاگل کے اسکوارڈ کا حصہ نہ ہونگے ۔ واضح رہے 2010فائلسٹ ٹیم کو گروپ بی میں اسپین چیلی اور آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا۔ اسٹار رونالڈو کی قیادت میں پرتگالی دستے کا اعلان کوچ بینٹو تیس رکنی اسکوارڈ میں رونالڈو اور موٹینیو سمیت نانی پیپے راؤل میری لیز ریکارڈو کوسٹا اور کنٹراؤ جیسے کھلاڑی پرتگالی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب آسٹریلین ٹیم کا 30رکنی ٹیم کا اعلان کردیا انگلش پریمئر لیگ میں کھیلنے والے 21سالہ بیلے رائڈ آسٹریلیا اسکوارڈ میں شامل ایری کیول ، لوکاس نل ، ریٹائر منٹ کی وجہ سے اسکوارڈ میں شامل نہیں ہونگے۔