اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالت نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجہ جہانگیر اعوان نے ایک شہری کی درخواست کی سماعت پر مارگلہ پولیس کو جیو ٹی وی کے خلاف توہین آمیز پروگرام نشر کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ میر شکیل الرحمن، پروگرام “اٹھو جاگو پاکستان” کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
واضح رہے کہ جیو کے مارننگ شو میں اہل بیت کی توہین کرنے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کئے جا رہے ہیں جب کہ اس سے قبل صحافی حامد میر پر حملے کے بعد بھی جیو نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو بغیر تحقیق کے مودر الزام ٹھرایا گیا تھا جس سے قومی سلامتی کے اداروں کی پوری دنیا میں تضحیک ہوئی تھی۔