|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2014

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حساس اداروں اور فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان میں ایک ٹرک پر چھاپہ مارا جس کے خفیہ خانوں سے ستر بوری دھماکا خیز مواد، پینتالیس تیار بم، دو سو ڈیٹونیٹر، سو کلاشنکوف اور دیگر ہتھیار برآمد کیے گئے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان دہشت گرد کارروائیاں کراکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہتھیار اور بارود افغانستان سے بلوچستان کے راستے لایا جارہا تھا اور اسے ملک بھر خصوصا خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔