|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2014

لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے اسکوارڈ نے اپنے ایک میچ کی فیس تین لاکھ 62ہزار پاؤنڈ انگلش فٹبال فاؤنڈیشن چیریٹی کو دینے کا اعلان کردیا انگلش فاؤنڈیشن کے سربراہ انگلینڈ کے کپتان سٹیون جیراڈ ہے۔ یہ چیریٹی 1966ء میں انگلش ٹیم کے کپتان بوبی مور اور عالمی کپ کے ونر اسکوارڈ کے کھلاڑیوں کیلئے بنایا گیا ہے جوکہ کینسر میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے تھے جس چیریٹی سے برٹش اسپورٹس فاؤنڈیش اور ای ایف ایف اکیڈمی کو بھی فنڈز دئیے جائیں گے جس سے وہ آنے والے نوجوان کھلاڑی پیدا کرنے میں مدد دے سکیں واضح رہے انگلش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی برازیل کے شہر الواریز کیلئے روانہ ہوچکے جبکہ انگلش سٹرائیکر رونی پہلے سے ہی الواریز کے مقامی گراؤنڈمیں ٹریننگ کررہے ہیں۔