ساؤپولو(اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے سلسلے میں گزشتہ رو دو میچز کھیلے گئے جس میں ہالینڈ کا مقابلہ ایکیوڈور جبکہ ایران کا مقابلہ بیلا روس سے ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ اور ایکیوڈور کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کے 9ویں منٹ میں ایکیوڈور کے مونتنیورو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی اس کے بعد ہالینڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے 37ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں کھیلنے والے روبن وین پرسی نے گول کرکے مقابلہ 1-1سے برابر کردیا پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں برابر تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی کھیل کے اختتام اسکور لائن 1-1 رہا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ہالینڈ کے کوچ وین گال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وین پرسی کے گول نے مجھے کلیوٹ نے گول کی یاد دلادی۔ اور ڈرا کے باوجود ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔ آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ میں ہالینڈ کی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ واضح رہے کہ وین گال کو مانچسٹر یونائیٹڈ کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے توقع ہے ۔ ایک اور کھیلے گئے ورلڈ کپ وارم میچ میں ایران اور بیلاروس کی ٹیم بغیر کسی گول کے برابر رہے دونوں نے ٹیمیں اچھا کھیل پیش کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کرپائی۔ اختتام تک مقابلہ صفر صفررہا ۔