|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2014

صوابی: پولیس نے پولیس لائن پر مبینہ خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ۔ پولیس لائن شاہ منصور کے مرکزی دروازے پر تعینات پولیس اہلکار نے ایک مشتبہ شخص کو اندر داخل ہونے سے روکا تو اس نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے حملہ آور کی پہنی ہوئی بارودی مواد سے بھری جیکٹ کو ناکارہ بنانے کے بعد لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ پولیس لائنز کے گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔