ریو ڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک) برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے نے کہا ہے کہ عالمی کپ میں برازیل کا صرف نیمار پر انحصار کرنا غلط ہوگا عالمی کپ میں برازیل کے دو سٹار کھلاڑی رونالڈینیو اور کاکا شرکت نہیں کررہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ میزبان ٹیم صرف ایک کھلاڑی پر انحصار کریں ۔ ٹیم میں کئی ایسے میچ ونر کھلاڑی موجود جو کا پاسہ ایک منٹ میں پلٹ سکتے ہیں۔ پیلے نے مزید کہا کہ عالمی کپ میں اسٹیڈیم کی تعمیر میں تاخیر قطعاً برداشت نہیں کرینگے۔ اور جلد ان اسٹیڈیم کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرکے برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ یقینی بنائیں گے۔ عالمی کپ میں برازیل کو فیورٹ قرار دیئے جانا غلط نہیں۔ میزبان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا۔ لیکن ورلڈ کپ میں دو ایسی ٹیمیں جرمنی اور اسپین موجود ہیں۔ جو اپنی شاندار کارکردگی کے باعث دوسرے ٹیموں کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں اور ورلڈ کپ کیلئے دونوں ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ کیونکہ ان کا کھیل برازیل کے کھیل سے کافی ملتا جلتا ہے جو انہیں برازیل میں ہونیوالے عالمی کپ میں فائدہ ضرور پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ برازیل پھر سے عالمی کپ کی چیمپئن بنے۔ واضح رہے کہ برازیل پانچ مرتبہ عالمی کپ جیتنے والی پہلی ٹیم ہے۔یاد رہے پیلے برازیل کیساتھ کھیلتے ہوئے تین بار عالمی کپ جیت چکے ہیں۔