|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2014

لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ اپریل میں فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران 58 ارب 67 کروڑ روپے کی لاگت سے 7ارب 49 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کو دیکھتے ہوئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جولائی کے مہینے میں ’’کے الیکٹرک‘‘ کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔