|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2014

ریو ڈی جنیرو(آزادی نیوز) میکسیکو انتظامیہ نے ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنے گرل فرینڈز سے دور رہنے کی ہدایت کردی اس فیصلے کے بعد میکسیکو فٹبال ٹیم کے کوچ نے بھی اس فیصلے کو سراہااور کہا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے کھلاڑیوں کو توجہ اپنے کھیل پر دینا چاہئے۔ میکسیکو کی تیس رکنی اسکوارڈ اور مانچسٹر میں کھیلنے والے ارننڈیز کو ہدایت کی کہ اگر کوئی بھی کھلاڑی اس طرح کے کام میں پایہ گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں گی۔ واضح رہے میکسیکو کو گروپ اے میں میزبان برازیل ، کروشیا اور کیمرون کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔