|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2014

وینس(اسپورٹس ڈیسک) جرمن سٹرائیکر ایندرے شرلے نے کہا ہے کہ عالمی کپ میں ایک ہی مقصد کو لیکر میدان میں اترینگے وہ جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن ٹیم اپنا چوتھا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے بھر پور محنت کریگی اور ہمیں امید ہے کہ برازیل میں ہونے والے عالمی کپ میں ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ ایندرے شرلے کا مزید کہنا تھا کہ جرمن ٹیم میں رائس ،ماریو گوزیٹی اور تھومس مولر جیسے نوجوان کھلاڑی موجود ہے جو کہ عالمی کپ میں کسی بھی ٹیم کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ 23سالہ شرلے کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں پرتگال کو شکست دیکر دوسری ٹیموں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرینگے ۔