ریو ڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک)برازیلین اسٹار رونالدینیو نے پیسے کمانے کا نیا طریقہ سیکھ لیا۔ برازیل کے ورلڈ اسکوارڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد دو مرتبہ پلیئر آف دی ائیر رہنے والے رونالدینیو اپنا گھر ورلڈ کپ کے دوران کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے
سماجی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر پیغام دیتے ہوئے رونالدینیو نے اپنا گھر کا کرائے پر دینا کا اشتہار مشتہر کیا ہے ۔ اور انہوں نے کہا ہے کہ کوئی عام بندہ اس گھر کو کرائے کو کرائے پر لینے کی خواہش ہے تو وہ لے سکتا ہے ۔ رونالدینیو گھر کرائے کی قیمت 9ہزار پاؤنڈ ایک رات کیلئے مختص کی ہے ۔اس عالیشان گھر میں چھ کمرے ہیںجن میں ڈرائنگڈائننگ ٹی وی لاؤنچ ہیں۔ اس کے گھر کے لئے 6ہزار پاؤنڈ ایڈوانس لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رونالدینیو کو 2014ء کے عالمی کپ برازیلین اسکوارڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔عالمی شہرت یافتہ رونالدینیو 2004اور 2005میں پلیئر آف دی بھی رہ چکے ہیں۔