|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2014

وینس(اسپورٹس ڈیسک) انجری کے شکار ہونے فلپ لام اور جرمن گول کیپر نائر نے صحت یاب ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کردی ہے۔ پریکٹس سیشن میں دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس پر زیادہ توجہ دیاپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے ماٹا ساکر نے تین دن بعد پریکٹس سیشن کو جوائن کرلیا۔ واضح رہے جرمن ٹیم عالمی کپ سے قبل وارم میچز کیلئے ٹریننگ کررہی ہے جس میں وہ ایک جون کو کیمرون جبکہ 6جون ارمانیا کے خلاف میچز کھیلے گی۔ واضح رہے جرمن ٹیم اپنا عالمی کپ کا پہلا میچ 16جون کو کھیلے گی۔