سین ٹیاگو (این این آئی) چلی نے ورلڈ کپ فٹ بال کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا اس کوارڈ میں قانونی مسائل کے شکار گول کیپر جونی ہریرا کو شامل کر لیا۔چلی کی عدالت جونی ہریرا کو غیر قانونی ڈرائیونگ کے کیس میں ہر مہینے پیشی کا حکم دیا ہریرا کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں 2013میں گرفتار کیاگیا تھا اور انہیں 41 دن جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ دو سال کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ ہریرا کو ورلڈ کپ میں چلی کے گول کیپر اور کپتان کلاوڈیو براو کے ساتھ متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اسکو اڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ویڈال، ورگاس اور بارسلونا میں کھیلنے والے الیکسز سانچیز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔