|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2014

ریو ڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک) فرانس کے کوچ ڈی ڈئیر ڈسکیمپ نے کہا ہے کہ فرانس کو عالمی کپ جیتنے کیلئے کسی معجزے کی ضرورت ہے برازیل پہنچنے پر فرانس کے کوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی معجزہ ان کی ٹیم کو ورلڈ جتوا سکتا ہے۔ واضح رہے فرانس عالمی کپ میں پہلی ٹیم ہے جو برازیل پہنچ چکی ہے۔فرنچ کوچ نے مزید کہاکہ ٹیم کی سلیکشن کافی مشکل تھی سمیر ناصری کو اس نارویہ سلوک کے باعث سلیکٹ نہیں کیا گیا نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل فرنچ ٹیم کمزور ضرور ہے لیکن ہر کسی کو اپ سیٹ کرسکتی ہے۔ بڑے نام اور زیادہ روپیہ کمانے والے اس اسکوارڈ میں ایسے بھی کھلاڑی ہے جو اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں ڈسکیمپ نے کہا کہ 2006ء کی طرح اپنی ٹیم میں زیڈان جیسے کھلاڑی موجود نہیں لیکن فرینک ریبری اور پوگبا حریف ٹیموں کے لئے خطرہ ثابت ہونگے۔ ورلڈ کپ فیورٹ کے بارے میں کوچ کا کہنا تھا کہ یقیناً جرمنی اسپین اور برازیل کی ٹیمیں فیورٹ میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ ڈسکیپم 1998ء عالمی کپ جیتنے والے فرانس ٹیم کے کپتان تھے ۔