|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2014

بیٹی(اسپورٹس ڈیسک)ہیٹی کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر پورٹ او پرنس میں چلنے والی مسافر بسوں پر آج کل فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کا \’راج\’ ہے۔ فٹبال کے عالمی کپ میں کچھ دن ہی رہ گئے ہیں اور ایسے میں پورٹ او پرنس کی ٹیپ ٹیپ کے نام سے مشہور مسافر بسیں سٹار کھلاڑیوں کی رنگا رنگ تصاویر سے سجی ہوئی ہیں۔APTOPIX Haiti World Cup Photo Gallery ان بسوں پر آپ پرتگال کے کرسٹیانو رنالڈو، آرجنٹین کے لیونل میسی اور ان کے بیٹے تھیاگو، سپین کے زاوی ہرنینڈیز، سوئیڈن کے زلاٹان ابراہموچ اور برازیل کے نیمار کو دیکھ سکتے ہیں۔ بارہ جون سے برازیل میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ہیٹی کی ٹیم تو کوالیفائی نہیں کر سکی لیکن یہاں کے پرستاروں نے اپنی محبت کا اظہار میں کمی نہیں چھوڑی۔