چین میں ایک خاتون کو بلی کے بچے کا گلا کاٹنے اور اس کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے پر شدید مشکلات اور تنقید کا سامنا ہے ۔
ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لاکھوں چینی افراد نے اس عمل پر آگ بگولہ ہو گئے کا اظہار کیا ہے اور کچھ نے تو خاتون کو ‘پاگل’ تک قرار دے دیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں اے ایف پی کا کہنا ہے کہ مقامی اخبار چائنہ ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈینگ میں ایک خاتون نے ایک مہینہ قبل ایک بلی کا بچا خریدا اور ایک ہفتے پہلے اپنے باتھ روم میں اس کا سر قلم کر دیا۔
خاتون نے بلی کا سر قلم کرنے کے بعد اس کی تصاویر کو چین میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ سینا ویبو پر پوسٹ کر دیا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ خاتون نے انٹرنیٹ پر شدید مخالفت اور تنقید کے بعد وہ تصاویر ہٹا دیں اور اپنے عمل پر معذرت سے بھرا خط بھی پوسٹ کیا ۔
خاتون کا خط میں کہنا ہے کہ اسے اپنے باپ کے کسی خاتون کے ساتھ ‘تعلقات’ پر شدید غصہ تھا اور اس نے کافی زیادہ شراب پی رکھی۔
اخبار کے مطابق خاتون کے خط پر 60 ہزار سے زائد کمنٹس آ چکے ہیں جن میں سے بیشتر میں خاتون کو اب بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔