لندن (اسپورٹس ڈیسک ) آرسنل کے مڈفیلڈر جیک ولشیئر فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب، فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 22 سالہ مڈفیلڈر مارچ میں سٹوک سٹی کے خلاف میچ کے دوران پاؤں کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں جیک ولشیئر نے کہا کہ انہوں نے فٹنس مسائل سے نجات کے بعد ٹریننگ شروع کر دی ہے اور ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل وہ سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ کافی عرصے سے میں نے کوئی میچ نہیں کھیلا تاہم میں گزشتہ چھ ہفتوں سے ٹریننگ کررہا ہوں، خوش قسمتی سے ورلڈ کپ سے قبل ہم نے کچھ وارم اپ میچز کھیلنے ہیں، اس طرح میری میچ پریکٹس بھی ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم برازیل روانگی سے قبل تین وارم اپ میچز کھیلے گی۔