|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2014

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لیے تھا لیکن ہم جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم امن پر اتفاق کرتی ہے اور امن صرف مذاکرات کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لیے تھا لیکن ہم جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے کیونکہ جب پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ امن کوموقع دیں تو اس وقت اس کا مقصد کچھ اور سمجھا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی جرگے نے پہلا مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے علاقوں میں امن لایا جائے جبکہ قبائلی اقدار کے تحت بنایا گیا جرگہ جب تک خود ختم نہیں ہوتا اس کی جگہ کوئی دوسرا جرگہ نہیں لے سکتا۔