لندن (اسپورٹس ڈیسک) عالمی کپ میں صرف بارہ دن رہ گئے اور کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب اور بھی اجاگر ہوتا جارہا ہے ان میں سے کئی سٹار کھلاڑی ایسے ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر عزم ہے ان میں سے ایک وین رونی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ ایک بڑا میلہ ہے اور لوگوں لطف اندوز کرنا اور اپنے ملک کیلئے باعث فخر بننا میری اولین ترجیح ہوگی اسپین کے فیبری گاس کہتے ہیں کہ عالمی کپ میں ان کا یہی خواب ہوگا کہ وہ فائنل میں وننگ گول کرکے اپنے ملک دوبارہ عالمی چیمپئن بنائے مانچسٹر سٹی اور کوسٹا ریکا می ں کھیلنے والے افریقن کھلاڑی یحییٰ ٹوریز کا کہنا تھا کہ عالمی کپ میں میرا خواب ہوگا کہ میں افریقن ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے۔ ایک اور افریقن کھلاڑی اور چیلسی کے لیجنڈ ڈیڈیے ڈروگبا کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن سے ہی خواب ہے کہ وہ عالمی کپ جیت کر اپنے ملک کو خصوصی تحفہ دوں اور دنیا میں افریقینز کا نام روشن اور نسل پرستی کرنے والوں کے منہ بند کردوں ۔ 2010ء کے ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے یوروگوائے کے گیاگو فورلائن کا کہنا ہے کہ میرا خواب ہوگا کہ میں اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بناؤں ۔آسٹریلیا کے ٹم کاہل کہتے ہیں کہ عالمی کپ میرا یہی خواب ہوگا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے سارے گروپ میچز جیت جائیں۔ گانا میں کھیلنے والے کیون پرنس بوٹنگ کہتے ہیں کہ عالمی کپ کے فائنل میں جرمنی کیخلاف کھیلنا چاہتا ہوں۔فرانس کے لئے اپنا پہلا ورلڈ کپ پال پوگبا کہتے ہیں کہ عالمی کپ میں میرا خواب ہیٹرک کرنا اور اس عالمی کپ کو جیتنا ہے ۔ایران کے کوچ کارلوس کیوریز کہتے ہیں کہ عالمی کپ میں میری سب سے بڑی کامیابی میگا ایونٹ اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنا ہے۔ جبکہ پریمئر لیگ کے کلب اور بوسنیا کے لئے کھیلنے والے ازمار بیاگووچ کام کہنا ہے کہ عالمی کپ میں اپنے ٹیم کی نمائندگی کرنا ہی میرے لیے سب سے بڑا خواب ہے۔