|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2014

راولپنڈی: باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 14 شر پسند کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب آج صبح 5 بجے کے قریب سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 14 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ کچھ ماہ سے دہشتگردی کے واقات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔