|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2014

لاہور: وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اور چوہدری برادران سیاسی بے روز گار ہیں، ان میں سے ایک اپوزیشن اور دوسرا پارلیمنٹ میں نہیں آ سکے گا۔ لاہورسے جاری اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور چوہدری برادران تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان پنجرے کے گرد گھوم رہے ہیں لیکن  اندر جانے سے ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بغیر ٹکٹ کے مسافر ہیں جن کی ٹکٹ اسٹیشن پر چیک ہو گی جب کہ سابق صدر پرویز مشرف کی باقیات اس کے پیاروں کو جمع کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ طالبان کے جو گروپ ہتھیار ڈال دیں گے اور حکومت سے مذاکرات کریں گے ان سے بات کی جائے گی، جو تحریب کاری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔