ننکانہ صاحب: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل الحسن کو اغوا کر لیا گیا۔
ن لیگ کے ایم پی اے رانا جمیل الحسن اپنی اہلیہ کے ہمراہ جنازے میں شرکت کے لئے ننکانہ صاحب جا رہے تھے کہ اغوا کاروں نے انھیں پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے اغوا کر لیا اور پھر ان کی اہلیہ کو تھوڑے فاصلے پر واقع ایک پٹرول پمپ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ رانا جمیل کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے 3 روز میں 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ہیں، اغواکاروں کا کہنا تھا کہ وقت اور تاوان ادا کرنے کا مقام کا ہم آپ کو بتا دیں گے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے اغوا کاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ رانا جمیل الحسن خان عام انتخابات میں پی پی 174 ننکانہ صاحب سے 27 ہزار 390 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔