نیویارک(اسپورٹس ڈیسک) عالمی کپ کے شروع ہونے سے قبل ہی ایوری کوسٹ کے کارلو ٹورے ملیریا کے مرض میں مبتلاہوگئے۔ کارلو ٹورے امریکہ کے شہر نیویارک میں فلائٹ کے دوران بیمار پڑھ گئے جس کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ بوسنیا کیخلاف وارم اپ میچ میں حصہ لینے کیلےء نہیں جاسکے۔ لیکن ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارلو ٹورے تین چار دن میں صحت یاب ہوجائینگے اور برازیل جانے سے قبل ہی وہ ٹیم میں حصہ لینگے۔