برازیلیہ(اسپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز نو وارم اپ میچز کھیلے گئے جس میں یوروگوائے نے نیدرن آئرلینڈ کو، بوسنیا نے ایوری کوسٹ کو، چیلی نے مصر کو، سوئٹزر لینڈ کے جمیکا کو، انگلینڈ کی ٹیم نے پیرو کو جبکہ عالمی چیمپئن اسپین نے بلوویا کو ، شکست دیدی جبکہ اینگولہ ایران، آسٹیریا اور آئرلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر جبکہ قطر اور مسیڈونیا کا میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔ کروشیا نے مالی کو ہرادیا جبکہ نوروچ اور روس کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔تفصیلات کے مطابق پہلے کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے نے نیدرن آئرلینڈ کو 1-0سے شکست دیدی یوروگوائے کی جانب سے ستیلی واحد گول اسکور کیا۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں بوسنیا نے ایوری کوسٹ سخت مقابلے کے بعد 2-1سے ہرادیا بوسنیا کی جانب سے دونوں گول مانچسٹر یونائیٹڈ میں کھیلنے والے ڈزیکو نے کیا۔ ایوری کوسٹ کی جانب سے ڈی ڈی اے ڈراگبا نے کیا۔ تیسرے کھیلے گئے میچ میں چلی نے سخت مقابلے کے بعد مصر کو 3-2سے مات دیدی چلی کی جانب سے ویرگاس نے دو اور ڈاز نے ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ مصر کی جانب سے محمد صلاح اور کمار نے ایک ایک گول اسکور کیے پرتگال کے شہر الگیریف میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کو پیروکو بآسانی تین صفر سے ہراکر عالمی کپ میں دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈینئل سٹریج ، گیری کیئل اورفل جاگایلکا نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایک اور کھیلے گئے میچ میں اسپین نے بولیویا کو 2-0سے شکست دیدی اسپین کی جانب سے فرنینڈو ٹوریز اور انیستا نے گول اسکور کیے۔ عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اور میچ میں سوئٹزر لینڈ نے جمیکا کو 1-0سے شکست دیدی میچ کا واحد ڈرمووچ نے کیا ایران اور انگولا کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا ایران کی جانب سے انصاری فراد نے گول اسکور جبکہ انگولا کی طرف سے اوسینڈا نے اسکور کیا۔ آسٹیریا اور آئس لینڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا قطر نے میسیڈونیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہوا۔ کروشیا نے مالی کو ہرادیا آخری کھیلے گئے میچ میں نوروچ اور روس کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔