|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2014

ریوڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک )گزشتہ ورلڈ کپ میں پال نامی آکٹوپس کی بیشتر پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی تھیں، اس بار فنکٹ نامی جانورآکٹوپس کے جانشین کے طور پر میدان میں ہے۔ ہاتھی بھی تربوز کھا کر فاتح ٹیم کی پیش گوئی کرے گا۔ کھیلوں کے مقابلوں میں جانوروں کی جانب سے فال نکالنے کا سلسلہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ گزشتہ فٹبال ورلڈ کپ میں پال نامی آکٹوپس نے اسپین کی فتح کی درست پیش گوئی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ برازیل میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل آکٹوپس کے جانشین سامنے آگئے۔ ان جانوروں میں دو ڈریگن مچھلیاں، سیٹا نامی ہاتھی، فنکٹ نامی جانور، بندریا، کیکڑا اور پنسلوانیا کاگراونڈ ہاگ شامل ہے۔ سیٹا ہاتھی مختلف پرچم والے تربوز کھا کر فاتح ٹیم کی پیش گوئی کرے گا تو بندریا اور کیکڑا فال نکالیں گے۔ بارہ جون سے شروع ہونے والے عالمی ایونٹ کے میچز سے پہلے یہ تمام جانور اپنے انداز میں فاتح ٹیم کی پیش گوئی کریں گے لیکن میچز کے حتمی نتائج تومقابلے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔