نیویارک(اسپورٹس ڈیسک )ورلڈ کپ سے قبل پیلنٹی ککس کی میچ فکسنگ امریکی اخبار کے رپورٹر اینڈری چوکوا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو نائیجرین کھلاڑی اور اسکارٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے بوکیس کے درمیان فکسنگ کی بات چیت کو ریکارڈ کیا اور ان سے دو نائیجرین کھلاڑی شامل ہیں۔ دوستانہ میچ سے قبل بھی میچ فکس کیے گئے تھے ۔واضح رہے گزشتہ ہفتے عالمی تنظیم فیفا کی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پچھلے ورلڈکپ سے پہلے ہونے والے نمائشی میچز میں سے پانچ فکس تھے، جبکہ عالمی میلے کے پندرہ میچز کو فکس کرنے کیلئے ٹارگٹ کیا گیا تھا۔اخبار کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مئی 2010 میں ابراہیم نامی ریفری نے جنوبی افریقا اور گوئٹے مالا کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ میں فکسنگ کی تھی۔فیفا نے اپنی رپورٹ کو خفیہ رکھا ہے تاہم اس کے مطابق دنیا بھر میں فٹبال میچ فکس کرنے والا سنڈیکیٹ خوب سرگرم ہے اور اس بار ان کی نظریں برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ پر ہیں۔