|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2014

برازیلیہ(اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ سے قبل ہی کئی کھلاڑی عالمی کپ کھیلنے سے محروم رہ گئے جس میں گزشتہ روز ری پبلک آف آئرلینڈ کیخلاف ہونے والے میچ کے دوران اٹلی کے مونٹو لیووا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے مونٹو لیووا آئرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران گھٹنے کے انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ میچ اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ۔ میکسیکو کے لوئس مونٹیز عالمی کپ سے باہر مونٹیز ایکواڈور کیخلاف وارم اپ میچ کے دوران خطرناک انجری کے باعث ورلڈ کپ میں نظر نہیں آئیں گے میکسیکو کے کوچ کھلاڑی کی امیدیں انجری کے باعث ختم ہوجاتی ہیں ہمیں انکی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آگے آنا ہوگا۔