کراچی(اسپورٹس )بلوچستان یونائیٹڈ وویمنز فٹبال ٹیم کی کھلاڑی اور کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ویمنز فٹبال کھلاڑی حاجرہ خا ن نے مالدیپ کے فٹبال کلب سن رائزر ہوٹل اینڈ ریسورٹ فٹبال کلب (ایس ایچ آر) سے معاہدہ کرلیا ۔ حاجرہ خان واحد پاکستانی خاتون ہیں جن کا کسی بھی غیر ملکی کلب سے معاہدہ ہوا ہے ۔ معاہدے میں حاجرہ خان کو 5سو ڈالر دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان یونائیٹڈ وویمن فٹ بال ٹیم کی نمائندگی بھی کرسکیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ مالدیپ کے ایس ایچ آر کلب سے معاہدے پر بہت خوش ہوں میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں واحد پاکستانی خاتون کھلاڑی ہوں جس کا معاہدہ غیر ملکی کلب کے ساتھ ہوا ہے انشاء اللہ اپنے ملک کا نام روشن کرونگی ۔مالدیپ وویمن چیمپئن آٹھ جون سے شروع ہوگا۔