|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2014

ماسکو: روس نے پاکستان کو ہتھیاروں اور دیگر عسکری سامان کی فراہمی پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ روس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ہتھیار سازی اور دیگر دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے حکومتی ادارے “روس تیہہ” کے سربراہ سرگئی چیمیزوو  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے پاکستان کو ہتھیاروں اور دیگر عسکری سامان کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی ہے جس کے بعد پاکستان نے روس سے ایم آئی 26 جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان روسی ساختہ ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے بارے میں مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ روس امریکا کے بعد دنیا کو اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک پے اور ماسکو نے 2020 تک 700 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔