لندن(اسپورٹس ڈیسک)ای ایس پی این نے برازیل میں ہونے والے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے تینتیس پوسٹرز جاری کیے ہیں۔ یہ سارے پوسٹرز برازیل کے فنکار اور گرافک ڈیزائنر کرسٹیانو سکیورا نے خصوصی طور پر ای ایس پی این کے لیے بنائے ہیں۔ نیو یارک کی کریٹیو ایجنسی ویڈن 228کینیڈی کے اشتراک سے ان تینتیس پوسٹرز میں عالمی کپ میں شامل بتیس ٹیموں کے اہم کھلاڑیوں اور ان کی کہانیوں کو نمایاں رکھا گیا ہے۔تینتیس واں پوسٹر ان ساری ٹیموں کا خواب ( یعنی اراکانا سٹیڈیم میں فائنل کھیلنا) دکھایا گیا ہے۔ ایک مہینے تک جاری رہنے والے اس عالمی کپ کے دوران ای ایس پی این ان پوسٹروں کو مارکیٹنگ کے لیے استعمال کرے گی۔