باجوڑ: افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 4 جوان زخمی ہو گئے۔
افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی میں مانوزنگل اور موکھا چوٹیوں کے مقام پر قائم پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 25 مئی سے اب تک افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے 3 واقعات رونما ہو چکے ہیں، چند روز قبل بھی سرحد پار سے 200 کے قریب دہشت گردوں نے نارو ٹاپ کے مقام پر واقع سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا تھا۔