میڈرڈ(اسپورٹس ڈیسک) اسپین اور 2010ء کے عالمی کپ کے فائنل میں فیصلہ کن گول کرنے والے اینستا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے ان کی ٹیم کافی 2010ء کے عالمی کپ کے نسبت اس بار کافی مضبوط ہے نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی ہیں جن کا پہلا ورلڈ کپ ہے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں صرف فیورٹ ہونا ہی کافی نہیں ورلڈ کپ جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگا میرے خیال میں برازیل ، ارجنٹائنا ، جرمنی اور انگلینڈ بھی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں انگلش ٹیم کو کمزور نہ سمجھاجائے نوجوان کھلاڑیوں سے بھرپور یہ ٹیم کسی بھی چیمپئن ممالک کو ہرانے کی قابلیت رکھتی ہے۔واضح رہے عالمی چیمپئن کو گروپ ’’بی‘‘ ہالینڈ چلی اور آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے اسپین کی ٹیم اپنے عالمی کپ کا آغاز 14جون کو ہالینڈ کے خلاف کریگا۔