|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2014

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سات میچز کھیلے گئے جس میں برازیل نے پانامہ کو، بوسنیا نے میکسیکو ، جاپان نے کوسٹا ریکا، یو اے ای نے جورجیا ، آسٹیریا نے چیک ری پبلک جبکہ سوئٹزر لینڈ نے پیرو کو ہرادیا ہے ۔یونان اور نائیجریا کا میچ بغیر کسی کے بغیر رہا۔تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں جاپان نے کوسٹاریکا کو 1-3 سے شکست دیدی۔ورلڈ کپ وارم اپ میں کوسٹا ریکااور جاپان آمنے سامنے ہوئے۔کھیل کے 31ویں منٹ میں کوسٹا ریکا کے برائن روئیز نے گول کرکے ٹیم کوبرتری دلائی۔39ویں منٹ میں جاپان کییاشیٹو اینڈونے گیند کو جال کی راہ دکھائی اورمیچ کااسکور برابر ہوگیا۔دوسرے ہاف میں جاپان کے شنجی کاگاوانے گول کرکے ٹیم کا اسکور دگنا کردیا۔جاپان کے یوشیروکاکیتانی نے انجری ٹائم میں گول کردیا۔ ایک اور میچ میں ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم برازیل کو پانامہ کو 4-0سے شکست دیدی برازیل کی جانب سے نیمار، ڈینی الویز، ہلک اور ویلیان نے ایک ایک گول اسکور کیے ۔ تیسرے کھیلے گئے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے پیرو کو 2-0سے ہرادیا سوئٹزر لینڈ کی جانب سے لیچس ترانی اور شکیری نے ایک ایک گول اسکور کیے ۔ عالمی کپ کے سلسلے میں ایک اور وارم اپ میچ میں آسٹیریا نے چیک ری پبلک کو 2-1سے شکست دیدی آسٹیریا کی جانب سے سبیسٹر اور بومگارڈ لینگر نے ایک گول دیا جبکہ چیک ری پبلک کی جانب سے واحد گول اوریوا نے کیا۔ پانچوے کھیلے گئے میچ میں یونائیڈ عرب عمارات نے فردیان کے واحد گول کی بدولت جورجیا کو 1-0سے مات دیدی چھٹے کھیلے گئے میچ میں بوسنیا نے اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے میکسیکو کو 1-0 سے شکست دیدی ۔ بوسنیا نے ہاجیورو وچ نے ایک گول کیا۔ یونان اور نائیجریا کے درمیان آخری کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔