کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے دو کنوؤں سے پلانٹ کو جانیوالی 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کنواں نمبر 14 اور 23 سے پلانٹ کو جانیوالی 16 انچ کی مشترکہ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے پلانٹ کو کنوؤں سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی پی پی ایل انتظامیہ نے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کردی ہے جبکہ لیویز کا عملہ کارروائی کررہا ہے۔