|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2014

کوئٹہ: بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری شدید علیل ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا کراچی میں مقیم بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء نواب خیر بخش مری گزشتہ دنوں شدید علیل ہوگئے جنہیں علاج کی غرض سے لیاقت نیشنل ہسپتال پہنچادیا گیا جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا اور ماہر ڈاکڑز ان کی نگرانی پر مامور ہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کسی وقت بھی ان کو مزید علاج کیلئے لندن لے جایا جائیگا قریبی خاندانی اور ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ان کو کس قسم کا مرض لاحق ہے نواب خیر بخش مری اپنی بیماری کے حالت میں بھی کراچی ڈیفنس میں واقع گھر میں بڑی تعداد میں لوگوں سے ملتے رہتے تھے نواب خیر بخش مری دس سال سے زائد عرصے سے کراچی میں مقیم ہیں نواب خیر بخش مری کو بلوچستان کی سیاست میں ایک اہم مقام حاصل ہے بلوچستان کی سیاست میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ واضح رہے کہ نواب خیر بخش مری نے اپنے سیاست کے پہلے ادوار میں نیب میں شمولیت اختیار کی اور 1962سے 1965نیب میں ہی رہے اور نیب کی ہی ٹکٹ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے نواب مری ون یونٹ کے سب سے بڑے مخالف رہے اور انہیں اسمبلی کے فلور اور عوامی جلسوں میں اس کی بھر پور مخالفت کی نواب مری کی تقریر سننے کیلئے لوگ ہمیشہ بڑی تعداد میں جمع ہوتے رہے ہیں وہ اپنے غیر متزلزل موقف کے باعث نہ صرف عوام میں بڑی مقبولیت رکھتے تھے بلکہ اسی بناء پر وہ کئی مرتبہ جیل بھی جا چکے ہیں نواب خیر بخش مری حیدر آباد جیل سے رہائی کے بعد اکثر اوقات مجالس میں لیکچر دیا کرتے ہیں وہ حیدرآباد سازش کیس سے رہائی کے بعد کافی عرصہ افغانستان میں بھی جلا وطن رہے نواب مری افغانستان میں مجاہدین کے قبضے کے بعد جلا وطنی کے بعد پاکستان آگئے یاد رہے کہ نواب خیر بخش مری کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس میں ان کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا تھا۔