|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2014

سلواڈور+ریو ڈی جنیرو(اسپورٹس ڈیسک) عالمی کپ میں شرکت کے لئے انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیمیں برازیل پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق جرمن ٹیم کا برازیل کے شہر سلواڈور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب انگلش ٹیم سیکورٹی کی موجودگی میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچ گئی ۔ واضح رہے جرمن ٹیم انجرڈ مارکو رویس کے بغیر برازیل پہنچی ہے ۔ وہ اپنے ورلڈ کپ میں کیمپین کا آغاز 16جون کو پرتگال کے خلاف کرینگے جبکہ انگلش ٹیم 15جون کو اٹلی کے خلاف اپنے عالمی کپ کا مہم کا آغاز کرے گی۔