|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2014

مائینز (اسپورٹس ڈیسک) بنڈس لیگا میں ڈورٹمنڈ کی نمائندگی کرنے والے روئس ارمانیا کیخلاف کھیل کے43 منٹ میں زخمی ہوئے، جس کے بعد انہیں ہسپتال لیجانا پڑا۔جرمن قومی ٹیم کے کوچ یوآخم لو نے کہا ہے کہ ابھی تک معلوم نہیں ہے کہ روئس کی صورتحال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کی مکمل طبی رپورٹ آنے تک انتظار کریں گے۔لو کے مطابق فیفا قوانین کے مطابق پہلے میچ کے چوبیس گھنٹے قبل تک وہ روئس کی جگہ متبادل کھلاڑی منتخب کر سکتے ہیں۔ تاہم ناقدین کے بقول اگر روئس زخمی ہو گئے تو یہ جرمن قومی ٹیم کے لیے ایک دھچکا ہو گا۔