|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2014

برازیلیا(اسپورٹس ڈیسک) عالمی کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز 7وارم اپ میچز کھیلے گئے جس میں ارجنٹینا نے سلوانیا ، بلجیم نے تیونس، اسپین نے ہل سلواڈور، امریکہ نے نائیجریا، ہنگری نے کازکستان اور اسٹونیا نے تاجکستان کو ہرادیا جبکہ انگلینڈ اور ہونڈرس کا میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق وارم اپ کے پہلے میچ میں ارجنٹینا نے سلوانیا کو 2-0سے ہرادیا ارجنٹینا کی جانب سے الواریز اور میسی نے ایک ایک گول اسکور کیے ایک اور میچ میں اسپین نے ڈیوڈ ویلا کے دو گول کی بدولت ہل سلواڈور کو 2-0سے ہرادیا بلجیم نے تیونس کو 1-0سے شکست دیدی ۔ میچ کا واحد گول مارٹینز نے کیا۔ امریکہ نے سخت مقابلے کے بعد نائیجریا کو 2-1سے شکست دیدی امریکہ کی جانب سے دوگول ہلٹاڈور نے کیے۔ جبکہ نائیجریا کی جانب سے وکٹر موزز نے گول اسکور کیا۔ ایک اور دلچسپ کھیلا گیا میچ انگلینڈ اور ہونڈرس کے درمیان بغیر کسی گول سے برابر رہا۔ اس میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے ایک ایک گول کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ بھی دکھائے گئے ۔ چھٹے کھیلے گئے میچ میں ہنگری نے کازکستان کو 3-0سے مات دیدی۔ ہنگری کی جانب سے پرشکن، ورگہ اور ایگل نے گول اسکور کیے۔ آخری کھیلے گئے میچ میں اسٹونیا نے تاجکستان کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے مات دیدی میچ کے 61ویں منٹ میں تاجکستان کے وسیعویل نے گول کرکے مقابلہ 1-0کردیا کھیل کے اختتام سے ایک منٹ قبل اسٹونیا نے لٹس نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور میچ کے اضافی وقت میں اسٹونیا کے انیار نے گول کرکے تاجکستان کی امیدیں پر پانی پھیردیا اور اس طرح یہ اسٹونیا نے دو ایک سے جیت لی۔